Home / News / مظفرگڑھ ، بیوی سے جھگڑے کے بعد خاوند نے گھر کو خود آگ لگا دی

مظفرگڑھ ، بیوی سے جھگڑے کے بعد خاوند نے گھر کو خود آگ لگا دی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 نومبر2019ء) خاوند نے بیوی سے جھگڑا ہونے پر اشتعال میں آکر مبینہ طور پر گھر کو خود آگ لگا دی ۔مظفرگڑھ ڈیرہ غازیخان روڈ پر چوک کرم داد قریشی کی ر ہائشی سلمی ا بی بی نے ریسکیو 112 مظفرگڑھ کو فون پر اطلاع دی کہ اس کے خاوند نے گھریلو جھگڑے پر مشتعل ہو کر گھر کو آگ لگا دی ہے اور خود موقع سے فرار بو گیا ہے ریسکیو 112 کی فائر وہیکل نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا ہے آگ سے گھر کا سازوسامان جل گیا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Loading...