Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ ، بس اور آئل ٹینکر میں تصادم،3 مسافر جاں بحق ،متعدد زخمی

مظفرگڑھ ، بس اور آئل ٹینکر میں تصادم،3 مسافر جاں بحق ،متعدد زخمی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔27 فروری۔2016ء) مظفرگڑھ کے علاقے شہر سلطان میں مسافر بس اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔تیز رفتار آئل ٹینکر مسافر بس سے ٹکرا گیا اور بس کے اوپر گر گیا جس کے نتیجے میں بس میں سوار مسافر آئل ٹینکر کے نیچے آگئے اور مقامی افراد نے بس کی باڈی کاٹ کر زخمیوں کو باہر نکالا جبکہ اس موقع پر ریسکیو کو بھی طلب کر لیا گیا ۔ریسکیو زرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ میں 3 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد شدید زخمی ہو گئے تاہم ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: