مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 اگست2022ء) ڈی پی او احمد نواز شاہ نےضلع بھر کی پولیس فورس کو فوری طور پر فلڈ ایریاز میں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کردیں،ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او کے جاری کردہ احکامات کے مطابق ضلع بھر کے ایس ڈی پی او،ز ایس ایچ او،ز اور فیلڈ سٹاف تا حکم ثانی فلڈ ایریاز میں موجود رہیں گے اورپولیس افسران و ملازمین سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں گے اور فلڈ متاثرین کو انخلا اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات بھی فراہم کریں گے،امدادی سامان کی ترسیل و تقسیم منظم انداز میں یقینی بنائیں گے،ڈی پی او نے کہا ہے کہ فلڈ متاثرین کسی بھی ایمرجنسی صورتحال میں ریسکیو 15 نمبر پر کال کریں پولیس ان کی امداد کےلئے فوری طور پر کاروائی کرے گی۔