مظفرگڑھ ،چوک کرم داد قریشی کے قریب ٹینٹ سروس کی د کان میں آتشزدگی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 نومبر2019ء) مظفرگڑھ ڈیرہ غازی خان روڈ پر چوک کرم داد قریشی کے قریب ٹینٹ سروس کی دوکان میں آتشزدگی۔ریسکیو زرائع کے مطابق آگ بارش کے بعد شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور فائر وہیکل نے موقع پر پہنچ کر فائر فائٹنگ کی اور آگ پر جلد قابو پا لیا آگ جلد بجھانے کی وجہ سے اردگرد کی دکانوں کو نقصان نہیں پہنچا۔