مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 دسمبر2018ء) نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ عمران کشور کی ہدایت پر ضلع بھر میں پولیس سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے ہیں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس افسران و اہلکاران کی اضافی نفری سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینگے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ عمران کشور نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا اور نیو ائیر نائٹ کے موقع پر شراب نوشی، ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور آتش بازی سمیت خلاف قانون سرگرمیاں کرنیوالے عناصر کے خلاف ضلع پولیس بھر پور کاروائی کریگی جبکہ ضلع کے تمام تھانوں میں اس سلسلے کے حوالے سے امن و امان قائم رکھنے کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ پولیس نے ہمیشہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنی جان کے نذرانے پیش کرکے تاریخ رقم کی ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ آج مظفرگڑھ میں قانون کی حاکمیت اور مظلوم کو بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
Next Post