Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ ،نامعلوم عورت کوٹ ادو کے ہسپتال میں نومولود بچی کو پھینک کر فرار،ڈاکٹرز نے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا

مظفرگڑھ ،نامعلوم عورت کوٹ ادو کے ہسپتال میں نومولود بچی کو پھینک کر فرار،ڈاکٹرز نے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 اکتوبر2019ء) نامعلوم عورت کوٹ ادو کے ہسپتال میں نومولود بچی کو پھینک کر فرار،ڈاکٹرز نے لاوارث نومولود زندہ بچی کو تحویل میں لیکر طبی امداد دینے کے بعد ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں نامعلوم سنگدل ماں اپنی چند گھنٹوں کی نومولود بچی کو تحصیل ھیڈکوارٹر ھسپتال میں ایمرجنسی وارڈ کے عقب میں پھینک کر فرار ھو گئی۔

بچی کی موجودگی کی اطلاع ھسپتال کے عملے کو ملنے پر عملے نے بچی کو اٹھا کر ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کر دیا ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کے مطابق بچی 4،5 گھنٹے قبل پیدا ھوئی ھے اور بالکل صحتمند ھے۔ ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ انہوں نے پولیس کو اطلاع کرکے بلا لالیا ھے اور اب پولیس قانون کے مطابق کاروائی کرے گی ایک سنگدل ماں اپنے جگر کے ٹکڑے کو لاوارث بنا کر پھیک گئی تھی لیکن ھسپتال میں لاوارث بچی کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر بہت سے بے اولاد جوڑے اس بچی کو گود لینے کیلئے پہنچ گئے ھیں پولیس کا کہنا ھے کہ قانونی کارروائی کے بعد بچی کو کسی بے اولاد جوڑے کی تحویل میں دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Loading...
%d bloggers like this: