مظفرگڑھ ،مہنگی یوریا کھادفروخت کرنے والے 4کھاد ڈیلروں کو جرمانے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 26 جولائی2019ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت توسیع مظفرگڑھ ڈاکٹر شوکت علی عابد کے رنگ پور میں چھاپے مہنگی یوریا کھادفروخت کرنے والے 4کھاد ڈیلروں کو جرمانے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت توسیع مظفرگڑھ ڈاکٹر شوکت علی عابدنے رنگ پور میں یوریا کھاد سرکاری ریٹ 1830روپے کی بجائے ذائد یوریا کھاد فروخت کرنے والے 4کھاد ڈیلروں کو17500روپے جرمانہ کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت توسیع مظفرگڑھ نے کہا کھاد ڈیلرسرکاری ریٹ پر کھاد کی فروخت یقینی بنائیں اور سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔