مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 فروری2020ء) سات ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہونے پر محکمہ صحت پنجاب حرکت میں آگیا، مظفرگڑھ کے محکمہ صحت کے افسران و اہلکاران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے معطل کردیا گیا ۔مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں 7 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہونے پر محکمہ صحت مظفرگڑھ میں کھلبلی مچ گئی ،محکمہ نے 6 افسران و اہلکاران کے خلاف پیڈا کے تحت کاروائی کرتے ہوئے معطل کر دیا ہے معطل ہونے والے افسران میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مظفرگڑھ ڈاکٹر امتیاز،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کوٹ ادو،سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن مظفرگڑھ شاہد ریاض،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن اور 2 دیگر ااہلکار شامل ہیں واضح ر ہیکہ محکمہ صحت مظفرگڑھ نے مظفرگڑھ کو پولیوفری ضلع ڈکلیئر کیا ہوا تھا اب ضلع میں پولیو کیس ٹریس ہونے کے بعد پولیو فری ہونے کا دعوی غلط ثابت ہو گیا ہے