Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ ،زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ ، دو افراد جاں بحق

مظفرگڑھ ،زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں فائرنگ ، دو افراد جاں بحق

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ ستی ۔ 02 ستمبر2019ء) زمین کے تنازعہ پر تھانہ کے علاقے بلھے واھن میں دو گرپوں میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
تفصیل کے مطابق دونوں گروپوں میں جھگڑا زمین کے تنازعہ کی وجہ سے پرانی دشمنی کی بنا پر ہوا،دونوں گروپوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں مظفرگڑھ بار کے ممبر محمد ارشد ڈب ایڈووکیٹ کے 26 سالہ بھائی اللہ دتہ ولد مہر محمد فاضل اور دوسرے فریق کا ایک شخص اجمل ولداللہ بخش عمر 35 سال جاں بحق ہو گئے ، وقوعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو سروس 1122 کی ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر دونوں گروپوں کے جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو تھانہ خانگڑھ پولیس کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: