Home / News / مظفرگڑھ ،رشتہ طے کرانے والا فراڈیہ دٴْلہا کو چونا لگا کر ہزاروں روپے لے اڑا ،بارات دٴْلہن کو لینے کے بجائے تھانے پہنچ گئی

مظفرگڑھ ،رشتہ طے کرانے والا فراڈیہ دٴْلہا کو چونا لگا کر ہزاروں روپے لے اڑا ،بارات دٴْلہن کو لینے کے بجائے تھانے پہنچ گئی

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 جولائی2020ء) مظفرگڑھ میں رشتہ طے کرانے والا فراڈیہ دٴْلہا کو چونا لگا کر ہزاروں روپے لے اڑا جس کے بعد بارات دٴْلہن کو لینے کے بجائے تھانے پہنچ گئی۔مظفرگڑھ کے تھانہ سول لائن پہنچنے والے دین پور کے رہائشی مزدور اللہ بچایا کے مطابق خادم حسین نامی شخص نے اس کا رشتہ روہیلانوالی میں طے کرایا،کچھ دن قبل خادم حسین نے روہیلانوالی میں مبینہ لڑکی کے اہلخانہ سے بات چیت بھی کرائی۔رشتہ طے ہونے پر گزشتہ روز اللہ بچایا ویگن بھر کے بارات لے کر روہیلانوالی پہنچ گیا۔دٴْلہے اللہ بچایا کے مطابق اس موقع پر فراڈیے نے اس سے 30 ہزار روپے کی رقم لی اور نکاح خواں بلانے کا بہانہ بناکر رفو چکر ہوگیا۔دٴْلہے نے فراڈ ہونے پر تھانے کی راہ لی اور وہاں پہنچ کر اصرار کیا کہ یا تو  اس کے پیسے واپس کرائے یا کسی لڑکی سے شادی کرادے۔پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کی درخواست وصول کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Loading...
%d bloggers like this: