مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 ستمبر2022ء) ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کہا ہے کہ جن ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز مکمل آچکے ہیں ان کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے گااور جو منصوبے مکمل ہوچکے ہیں ان کا افتتاح متعلقہ ممبر صوبائی اسمبلی سے کرایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی اشرف رند اور نیاز احمد گشکوری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کریں اور کام ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ٹھیکیداروں کو متحرک کریں اور کام کو جلد سے جلد مکمل کریں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ متعلقہ ممبر صوبائی اسمبلی کو منصوبے کا وزٹ ضرور کرائیں اورہونے والے کام پر ان سے مکمل مشاورت کریں اور ان سے مسلسل رابطے میں رہیں۔
جن کی کل لاگت 62کروڑ67لاکھ روپے ہے، جن پر جون 2022تک 46کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ رواں مالی سال میں ان منصوبوں کیلئے 14کروڑ 88لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں، جبکہ حلقہ پی پی 279کے 24منصوبے شامل ہیں جن کی کل لاگت 3ارب 19کروڑ34لاکھ روپے ہے، جون 2022تک ان پر 86کروڑ50لاکھ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں رواں مالی سال میں ان کیلئے 30کروڑ 96لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔