Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ ،جتوئی میں دیرینہ رنجش پر مخالفین نے کاشت کارکی دونوں آنکھیں نکال دیں ، 8ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ،3 گرفتار،متاثرہ شخص طبی امداد کے لئے نشترہسپتال منتقل

مظفرگڑھ ،جتوئی میں دیرینہ رنجش پر مخالفین نے کاشت کارکی دونوں آنکھیں نکال دیں ، 8ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ،3 گرفتار،متاثرہ شخص طبی امداد کے لئے نشترہسپتال منتقل

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 27دسمبر 2012ء )مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں ملزمان نے پرانی دشمنی کی بنا پر ایک شخص کی آنکھیں نکال دیں،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق تحصیل جتوئی کی بستی کوٹلہ میں غلام فرید اور دیگر ملزمان اور متاثرہ شخص بلال کے خاندانوں میں دشمنی چل رہی تھی۔بدھ کی رات 10 بجے بلال کو گھر سے اغوا کرنے کے بعد 7 افراد نے قریبی کھیتوں میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی آنکھیں نکال دیں۔متاثرہ شخص کو طبی امداد کے لئے ملتان کے نشترہسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے 3 کو گرفتار کرلیا ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: