مظفرگڑھ ،ایڈیشنل سیشن جج بشیر احمد، ججز ریاض احمد ، راؤ عمیر علی خان اور ربنواز قاری کی صحت یابی دعائیہ تقریب

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ کے زیر اہتمام بار روم میں انتہائی علیل ایڈیشنل سیشن جج بشیر احمد اور ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے والے مظفرگڑھ میں تعینات ججز ریاض احمد, راؤ عمیر علی خان اور ربنواز قاری کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر بار مہر اعجاز احمد، جنرل سیکرٹری ظفر اقبال انصاری،سیشن ججز سمیت سول ججز ،مجسٹریٹس, لاء افسران اور وکلاء نے شرکت کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی ایڈیشنل سیشن جج بشیر احمد نشتر ہسپتال ملتان میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔