مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 اکتوبر2022ء) ایس ایچ او تھانہ رنگپور شہباز ظفر نے کارروائی کرتے ہوئے 5اشتہاری کو گرفتار کر لیا ۔پولیس ترجمان کےمطابق ا یس ایچ او تھانہ رنگ پور شہباز ظفر کا اپنی ٹیم کے ہمراہ اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عامر ،مصطفٰی، طارق، لال خان اور ساجد قو م کھیڑہ کو گرفتار کر کے حوالات تھانہ بند کر دیا ہے۔
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ رنگپور شہباز ظفر کا کہنا تھاکہ پولیس ملزمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ پولیس معاشرے میں امن و امان کیلئے کوشاں ہے اور عوام کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کیلئے ہر وقت تیار ہے اور 24 گھنٹے الرٹ ہے۔کسی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔