مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 نومبر2019ء) پولیس نے تھانہ کندائی کے علاقے میں سابقہ رنجش پر اسلحہ کے زور پر اغوا ء ہو نے والے دو افراد 12 گھنٹوں میں بازیاب کرا لئے ۔
تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے کندائی میں 6 مسلح افراد نے گزشتہ روز صبح 9 بجے کپاس کی فصل کی چنائی کے دوران دوسری کئی خواتین و مردوں کے سامنے اسلحہ کے زور پر ملزمان نے زبردستی پرانی رنجش کا بدلہ لینے کیلئے کپاس کی چنائی کرنے والے محمد رفیق اور شاہینہ بی بی کو اغوا کر لیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے، تاہم اس وقوعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور افسران کو اس وقوعہ کے حوالے سے آگاہ کیا، وقوعہ کی سنگینی پر ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے ایس ڈی پی او علی پور چوہدری آصف رشید، ایس ایچ او کندائی کی چھٹی ہونے پر ایس ایچ او تھانہ سیت پور ملک شریف ملانہ کو مغویان کی فوری برامدگی کیلئے خصوصی ٹاسک دیا، ملزمان کی تلاش کیلئے اہالیان علاقہ، جدید ٹیکنالوجی اور پروفیشنل مخبران تعینات کیئے گئے، چھاپوں کیلئے ایلیٹ فورس کی دو خصوصی ٹیموں نے مقامی پولیس کی مدد کی اور بالاخر تمام ممبران کی کوششوں سے دونوں مغویان کو پولیس نے 12 گھنٹوں کے محدود وقت میں بازیاب کرا لیا، ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر نے پولیس ٹیم کو مغویان کی فوری برامدگی پر شاباش دی اور مزید حوصلہ افزائی کیلئے علی پور جا کر پوری پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کی تقسیم کا اعلان کیا پولیس نے 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ھے ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔