مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 28 اگست2019ء) ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے علی پور، شہرسلطان اور دوسرے علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امن کمیٹی کے ممبران اور صحافی برادری سے ملاقاتیں کیں، جلوس روٹس اور امام بارگاہوں کا معائنہ بھی کیا۔ بعدازاں ڈی پی او نے تھانہ شہر سلطان اور امام بارگاہ شہر سلطان، روہیلانوالی اور خانگڑھ کا بھی وزٹ کیا جہاں انہوں نے معززین علاقہ صحافیوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
ڈی پی او صادق علی ڈوگر کی کی طرف سے محرام الحرام میں مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کو فول پروف بناتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن چوہدری سجاد احمد گجر کی قیادت میں ایک منظم نظام تشکیل دیا گیا ہے۔محرم الحرام میں ضلع بھر میں شہدائے کربلا کی یاد میں کل 1240 مجالس اور 546 ماتمی جلوس نکالے جائیں گے، 110 جلوسوں اور 250 مجالس کو کیٹگری اے میں رکھا گیا جن کیلئے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیئے جا رہے ہیں۔
مظفرگڑھ ضلع بھر میں تمام پروگرامز کیلئے 3187 افسران، ملازمین، رضاکاران ڈیوٹی کیلئے تعینات کیئے گئے ہیں۔ ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ میں سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور پاک رینجرز کے دستے بھی مظفرگڑھ میں سیکیورٹی ڈیوٹی دیں گے۔ محرم الحرام میں سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کیلئے انہوں نے بتایا کہ وہ بذات خود حلقہ افسران اور ایس ایچ اوز نے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے تمامسالک کے راہنماؤں سے اس حوالے سے میٹنگز بھی کر چکے ہیں ،جو ہر سال انتظامیہ کے ہمراہ شانہ بشانہ ہوتے ہیں اور اسی طرح مجالس کی جگہوں اور روٹس بھی چیک کر چکے ہیں۔
محرم الحرام میں سیکیورٹی کے بیترین انتظامات کرتے ہوئے اہم مجالسوں اور جلوسوں کی نگرانی کیلئے ڈرون کیمرے اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ بھی کی جائیگی۔ ایلیٹ فورس، کوئیک ریسپانس فورس اور اس سال پہلی مرتبہ ڈولفن موٹر سائکل سکواڈ بھی گشت کرینگے۔ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔شر پسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات دیئے گئے۔کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی پر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔