Home / News / مظفرگڑھ۔یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد

مظفرگڑھ۔یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلی کا انعقاد

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 13 ستمبر2019ء) یکجہتی کے سلسلے میں کمپری ہینسیو ہائی سکول مظفرگڑھ سے جھنگ موڑچوک تک ریلی نکالی گئی،جس کی قیادت مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے کی۔ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر محمد شعیب، سی ای او تعلیم مسعود ندیم، سماجی کارکن رانا محمد افضل، ام کلثوم سیال، ضلعی صدر اپیکا وزیر خان دستی سمیت سول سوسائٹی کے نمائندگان، انجمن تاجران کے نمائندگان، ضلعی محکموں کے افسران و اہلکار، اہلکار،ٹیچر یونین کے عہدیدار، اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک پاکستان کا ہر فرد کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ہر سطح پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی غیر مشروط حمایت کی ہے اور آئندہ بھی جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی خارجہ پالیسی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پراور انسانی حقوق کی تنظیموں کے ہر پلیٹ فارم پر اجاگر کیا ہے جو پاکستانی سفارتکاری کی ایک بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کو بے نقاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کا ہر فرد کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کررہا ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: