Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے گرلز ہائی سکول ماہڑہ میں کرنٹ لگنے سے بچے کے جان بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا

مظفرگڑھ۔ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے گرلز ہائی سکول ماہڑہ میں کرنٹ لگنے سے بچے کے جان بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لے لیا

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 ستمبر2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے مظفرگزھ کے علاقے روہیلانوالی کے قصبہ ماہڑہ کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ماہڑہ میں کرنٹ لگنے سے بچے ٹیپو سلطان کے جان بحق ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔

انکوائری کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور متعلقہ ایس ڈی او میپکو شامل ہیں۔ کمیٹی جائے وقوعہ کا دورہ کرکے 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔ رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Loading...
%d bloggers like this: