مظفرگڑھ۔خان گڑھ کے قریب ٹریفک حادثہ موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق، خاتون زخمی

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اکتوبر2019ء) قومی شاہراہ علی پور روڈ بنگلہ والی پل نزد خان گڑھ کے قریب تیز رفتار وین اور موٹر سائیکل میں تصادم۔ موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق۔ جبکہ خاتون زخمی ہو گئی حادثہ تیز رفتاری سے اوور ٹیک کرتے ہوئے پیش آیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والا نوجوان عبدالمنان ولد شبیر بھٹی عمر 26 سال نواحی علاقہ کمال پور کا رہائشی تھا۔ متوفی کی چند دن بعد شادی ہونے والی تھی. ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی ایمبولینس کا جائے حادثہ پر بروقت رسپانس فوری جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو کور کرتے ہوئے ایمبولینس کے ذریعے لواحقین کے گھر منتقل کر دیا گیا۔