مظفرگڑھ۔آر پی او ڈیرہ غازیخان کاڈی پی او مظفرگڑھ کے ہمراہ تحصیل علی پور کا دورہ

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 06 ستمبر2019ء) قیام امن میں پاکستان کا ہر شہری اپنا کردار بہترین انداز میں نبھا رہا ہے، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان عمران احمر کا ڈی پی او صادق علی ڈوگر کے ہمراہ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کا دورہ۔ پارلیمنٹیرینز، ممبران امن کمیٹی، منتظمیں جلوس و مجالس اور صحافی برادری سے ملاقاتیں۔ تفصیل کے مطابق محرم الحرام میں جاری شہدائے کربلا کی یاد میں پروگرامز کی سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان ریجن عمران احمر نے ڈی پی او مظفرگڑھ صادق علی ڈوگر کے ہمراہ علی پور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے علی پور سے تعلق رکھنے والے ممبران پنجاب اسمبلی سید سبطین رضا بخاری اور محمد رضا بخاری، مجالس اور جلوسوں کے منتظمین اور میڈیا نمائندگان سے ملاقاتیں کیں۔