مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی 08 اگست2022ء) مظفرگڑھ ضلع بھر میں 09محرم الحرام کے موقع پر ڈی پی او احمد نواز شاہ کی ہدایت پرسیکورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق 09 محرم الحرام کو دن اور رات کے وقت ضلع بھر میں 278مجالس اور 109جلوس برآمد ہونگے۔مجالس کے 278پروگرامز میں کیٹیگری اے کے43 ,کیٹیگری بی کے 89 اور کیٹیگری سی کے 146 پروگرام شامل ہونگے جبکہ ضلع بھر سے 109 جلوس برآمد ہونگے جس میں کیٹگری اے کے 20، کیٹگری بی کے 31 اور کیٹیگری سی کے 58 جلوس شامل ہیں۔
داخلی و خارجی راستوں پر خار دار تاروں کا استعمال، پکٹس قائم، حساس مقامات پر نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں، ضلع بھر میں 2699 پولیس افسران، اہلکاران الرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
جن میں 10 ڈی ایس پیز، 12 انسپکٹرز، 325 اپر سب آرڈینیٹ 1960 لوئر سب آرڈینیٹ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ پولیس کے ساتھ ساتھ منتظمین ہاۓ امام بارگاہ کی طرف سے نامزد کردہ 890 وولنٹیرز بھی اپنے فراٸض سر انجام دیں گے۔
امن و امان کے قیام اور احساس تحفظ کو اجاگر کرنے کے لیے ڈی پی او کی قیادت میں رینجرز، ڈولفن،ٹریفک اسٹاف اور ایلیٹ فورس کی طرف سے فلیگ مارچ کیا گیا۔ایلیٹ فورس ،QRF، ڈولفن فورس اور رینجرز کی ٹیمیں بھی گشت کرتے ہوئے مشکوک افراد کی چیکنگ جاری رکھیں گی۔ اور دوران جلوس اور مجالس تمام تر صورتحال کی CCTV کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔
10محرم الحرم تک پولیس کاضلع بھر میں مشکوک آبادیوں، ہوٹل، سرائے، بس اڈوں اور جلوس و مجالس کے روٹس کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اشتعال انگیز وال چاکنگ، بینرز، پوسٹرز اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی۔ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈسٹرکٹ کنٹرول روم میں ضلع بھر کے جلوس اور مجالس کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں پولیس کنٹرول روم نمبر 0662425030 اور پولیس ایمرجنسی نمبر 15 پر بھی اطلاع دی جا سکتی ہے ۔