Home / News / مظفرگڑھ، 5 جواری گرفتار، 4 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد

مظفرگڑھ، 5 جواری گرفتار، 4 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 11 جولائی2020ء) سماجی برائیوں کے خلاف تھانہ سٹی کی بڑی کارروائی، 5 جواری گرفتار، 4 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کرلی گئی۔  ترجمان کے مطابق ندیم عباس کی ہدایات پر ضلع بھر میں سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ڈی ایس پی سٹی سرکل عظمت اللہ خان گورمانی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ ملک خرم ریاض کھر، سب انسپکٹر نور خان، سب انسپکٹر عبدالباسط اور پولیس ٹیم کے ہمراہ ریلوے روڈ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 5 جواریوں کامران، مظہر، سجاد، محمد کامران اور ماجد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرتے ہوئے داؤ پر لگی نقد رقم 4 لاکھ تین ہزار دو سو دس روپے بھی برامد کر لیئے۔

ڈی پی او ندیم عباس نے پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: