مظفرگڑھ۔(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 01 اکتوبر2021ء) سفاک کزن نے جائیداد کے تنازعہ پر 4 سالہ بچے کو ہیڈ تونسہ بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں پھینک دیا،لاش برآمد،مقدمہ درج،ملزم گرفتار،پولیس زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے وارڈ نمبر 8 کا رہائشی چارسالہ فیضان ولد عرفان جو کہ گزشتہ روز لاپتہ ہوگیا تھا کو اس کے سفاک کزن نادر ولد نزیر نے جو بچے کی پھوپھی کا بیٹا ہے نے جائیداد کے تنازعہ پر ہیڈ تونسہ بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں پھینک دیا تھا، ریسکیو 1122 نے آ ج بچے کی نعش برآمد کرکے پولیس کے حوالے کر دی ہے،پولیس تھانہ سٹی کوٹ ادو نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔