مظفرگڑھ، 2 تیز رفتار کاروں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،4افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 22 جولائی2019ء) مظفرگڑھ ڈیرہ غازی خان روڈ پر بصیرہ بائی پاس کے قریب 2 تیز رفتار کاروں کے درمیان تصادم، ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق چار افراد شدید زخمی، دونوں کاریں ڈیرہ غازی خان سے ملتان جا رہی تھی، حادثہ تیز رفتاری اور غلط طریقے سے اوور ٹیک کرنے کے باعث پیش آیا، ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی دو ایمبولینس نے جائے حادثہ پر بروقت پہنچ کر زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کو ایمبولینس کے ذریعے ملتان لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔