Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ، گھر کی دیوار اور بالکونی گرنے سے 4 مزدور ملبے تلے دب کر زخمی

مظفرگڑھ، گھر کی دیوار اور بالکونی گرنے سے 4 مزدور ملبے تلے دب کر زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 ستمبر2019ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں بس اڈے کے قریب گھر کی دیوار اور بالکونی گرنے سے 4 مزدور ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔

علی پور میں بس اڈے کے قریب ایک گھر کے باہر کھدائی کا کام ہو رہا تھا کہگھر کی بیرونی دیوار اور بالکونی اچانک گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 4 مزدور شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 علی پور کی ٹیم نے جائے حادثہ پر فوری طور پر پہنچ کر زخمی مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کر دیا۔

Loading...