Home / News / مظفرگڑھ، گھر میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے بروقت قابو پالیا

مظفرگڑھ، گھر میں آتشزدگی، ریسکیو 1122 نے بروقت قابو پالیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 17 اگست2020ء) مظفرگڑھ کے جھنگ روڈ پر پرانی چونگی کے قریب ظفر کالونی میں گھر میں آتشزدگی کا واقعہ، ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ کمرے میں موجود فریج کی الیکڑک وائرنگ میں شارٹ ہونے کی وجہ سے لگی۔

آگ نے فریج کے ساتھ ساتھ کمرے میں موجود فرنیچر اور دیگر سامان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو 1122 نے فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر مکمل طور پر قابو پا کر پورے گھر اور علاقے کو بڑے نقصان سے بچا لیا۔ آگ لگنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

Loading...
%d bloggers like this: