Home / News / مظفرگڑھ، گھر سے ناراض ہو کر بھاگنے والے بچے کو پولیس نے پکڑ کو والدین کے حوالے کر دیا

مظفرگڑھ، گھر سے ناراض ہو کر بھاگنے والے بچے کو پولیس نے پکڑ کو والدین کے حوالے کر دیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 نومبر2019ء) والدین کے غصہ کرنے کی وجہ سے ناراض ہو کر گھر سے بھاگ کر مظفرگڑھ آنے والے معصوم بچے عاقب کے والدین کو تھانہ سٹی پولیس مظفرگڑھ نے ڈھونڈ نکالا، بچے کو والدین کے حوالے کردیا گیا ۔ملتان کا رہائشی عاقب اپنے والدین کے غصہ کی وجہ سے گھر سے بھاگ کر مظفرگڑھ آنے والی گاڑی میں بیٹھ گیا اور گاڑی والوں نے مظفرگڑھ اتار دیا، پولیس نے بچے کو اپنے پاس رکھ کر اس کے والدین کو ڈھونڈ کر عاقب کو ان کے ماموں کے حوالے کیا، اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ محمد الیاس خان نے تمام والدین کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ خدارا اپنے بچوں سے بے جا غصہ نہ کریں، اکیلا نہ چھوڑیں اسطرح سے معصوم بچے گھر سے بھاگ کر درندوں کا شکار بن جاتے ہیں عاقب کے والدین نے اپنے بچوں کی آئندہ احتیاط کرنے کا وعدہ کیا اور پولیس کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

Loading...