Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ، گھریلو تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم، چھ افراد شدید زخمی

مظفرگڑھ، گھریلو تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم، چھ افراد شدید زخمی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 مئی2019ء) ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کوٹ ادو روڈ پر قصبہ گجرات کے قریب نیو بستی چانڈیہ میں گھریلو تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم چھ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو زرائع نے بتایا ہے کہ جھگڑا کرنے والے آپس میں قریبی رشتے دار ہیں، جھگڑے کے دوران ماموں نے طیش میں آ کر اپنے بھانجے کو گولی مار دی جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے اطلاع ملنے پر جائے واردات پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔
Loading...
%d bloggers like this: