Home / News / مظفرگڑھ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خورشید آباد کی میٹرک کے امتحانات میں شاندار کارکردگی

مظفرگڑھ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خورشید آباد کی میٹرک کے امتحانات میں شاندار کارکردگی

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 06 اگست2019ء) پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خورشید آباد نسرین گل نے کہا ہے کہ امسال میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ان کے سکول نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ان کے سکول کی طالبات نے سائنس مضامین میں ضلع بھر میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ آرٹس مضامین میں ضلع بھر میں پہلی تینوں پوزیشن بھی ان کے سکول کے نام رہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سکول ہذا نے 5سال بعد بورڈ کے اوسط نتائج سے زیادہ نتائج حاصل کئے ہیں۔تفصیل کے مطابق عائشہ اقبال نے سائنس مضامین میں 1084نمبر لے کر ضلع میں دوسری اور لایبہ ستار نے 1083نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے، جبکہ آرٹس مضامین میں نادیہ شبیر نے 967نمبر سے اول، ارم انور نی934نمبر سے دوسری جبکہ کرن شبیر نے 924نمبر سے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: