Home / News / مظفرگڑھ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بستی درگھ خان گڑھ میں سلام ٹیچر ڈے جوش و جذبے سے منایا گیا

مظفرگڑھ، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بستی درگھ خان گڑھ میں سلام ٹیچر ڈے جوش و جذبے سے منایا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 اکتوبر2019ء) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بستی درگھ خان گڑھ میں بھی سلام ٹیچر ڈے نہایت جوش و جذبے سے منایا گیا،بچوں نے اساتذہ کو تحائف دیے اور سکول کو جھنڈیوں اور رنگ برنگے غباروں سے سجایا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ہیڈماسٹر رانا فرزند علی نے کہا کہ اساتذہ کی عزت کرنے والی قومیں کبھی ناکام نہیں رہتی، دنیا بھر میں استاد کو عزت اور احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے،کسی قوم و ملک کی خوش حالی اور معاشرے کی ترقی میں استاد اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد یہ ہے کہ استاد کو وہ عزت و احترام دیا جائے جس کا وہ حقدار ہے۔اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعا مانگی گئی۔

Loading...