مظفرگڑھ، گبر آرائیں کے مقام پر دریا میں نہاتے ہوئے دو افراد ڈوب کر لاپتہ

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 03 اگست2019ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں دریائے سندھ میں گبر آرائیں کے مقام پر دریا میں نہاتے ہوئے دو افراد ڈوب کر لاپتہ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سیت پور شہر سے فیملی سیر تفریح کے غرض سے تحصیل علی پور میں دریائے سندھ پر گبر آرائیں کے مقام پر آئی،جہاں 14 سالہ حمزہ دریائے سندھ کے کنارے پر نہاتے ہوئے پاؤں سلپ ہونے سے گہرے پانی میں ڈوب گیا،جسے بچاتے ہوئے اس کا کزن رانا مجاہد عمر 26 سال بھی ڈوب کر لاپتہ ہوگیا۔ ریسکیو 1122تحصیل علی پورکی واٹر سرچ ٹیم نے اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر پہنچ کرفوری طور پر دونوں افراد کی نعشوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔