مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 جنوری2020ء) ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑھ علی پور روڈ پر گنجے والی پل کے قریب تیز رفتار کیری ڈبہ ٹرک سے ٹکرا گیا جس سے کیری ڈبہ میں سوار پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔حادثہ کیری ڈبہ کا ٹائر پھٹ جانے کی وجہ سے پیش آیا۔ ٹائر پھٹ جانے سے کیری ڈبہ بے قابو ہو کر روڈ پر کھڑے ٹرک سے ٹکرا گیا۔ ریسکیو 1122 نے جائے حادثہ پر پہنچ کر فوری ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہوئے حادثے میں ہونے والے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا۔