مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 جنوری2019ء) گنے کے حوالے سے مشیر زراعت عبدالحئی دستی کی زیر صدارت میٹنگ ہوئی، جس میںڈی سی مظفر گڑھ احتشام انور، ایم پی اے سردار عون حمید ڈوگر، ایم پی اے سردار نیار خان گشگورء ممبران صوبائی اسمبلی، کسان تنظیموں سے میاں احسان دھنوتر، مھرخالد محمود ، قاضی سرفراز حسین، ملک ارشد کھلنگ، سیلم خان جتوئی و دیگران اور فاطمہ شوگر ملز اور رحمان حاجرہ شوگر ملز کے نمائندوں نے شرکت کی۔میٹنگ میں رحمان حاجرہ ملز شاہ گڑھ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔کافی بحث کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اگر ملز نے کسانوں کو واجبات کی ادائیگی نہ کی تو یکم فروری یا اس کے بعد کسی بھی وقت رحمان حاجرہ مل کو سیل کیا جا سکتا ہے۔اس کے بعد بقیہ گنا فاطمہ اور شیخو شوگر ملز میں بھیجا جائے گا۔