Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ، کار میں آتشزدگی

مظفرگڑھ، کار میں آتشزدگی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 07 اگست2020ء) مظفرگڑھ ڈیرہ غازی خان روڈ پر علامہ اقبال ٹاؤن کے قریب گاڑی میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ گاڑی میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس نے پوری کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

کار میں سوار افراد ملتان سے ڈیرہ غازی خان جا رہے تھے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی فائر وہیکل اور ایمبولینس کا جائے حادثہ پر بروقت رسپانس، فوری فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Loading...
%d bloggers like this: