مظفرگڑھ، کار اور موٹر سائیکل میں تصادم، 4 افراد شدید زخمی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 اپریل2019ء) ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑھ محمودکوٹ روڈ پر قریشی اڈا کے قریب کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ ریسکیو 1122 سروس کی 2 ایمبولینسوں نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔