مظفرگڑھ، کار اور موٹر سائیکل لوڈر کے درمیان تصادم،ایک شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 اپریل2019ء) ریسکیو ذرائع کے مطابق تحصیل علی پور، ہیڈ پنجند کے قریب کار اور موٹر سائیکل لوڈر کے درمیان خوفناک تصادم میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق علی پور میں ھیڈ پنجند کے قریب ایک کار تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل لوڈر کے ساتھ ٹکرا گئی اس تصادم کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ھو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 تحصیل علی پور کی دو ایمبولینسوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراھم کر کیتحصیل ھیڈکوارٹر ھسپتال علی پور منتقل کر دیا جہاں ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ھوئے جاں بحق ھو گیا۔