مظفرگڑھ، ڈی ایس پی صدر سرکل کا عاشورہ محرم کے روٹس کا معائنہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2019ء) ڈی ایس پی صدر سرکل مظفرگڑھ عاشق حسین کھوسہ نے ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ سلیم جتوئی کے ہمراہ شہر اور گردونواح کے عاشورہ محرم کے روٹس کا معائنہ کیا اور روٹس کی سیکورٹی کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے مقامی انتظامیہ کو مزید ویجیلینس رہنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں انہوں نے مقامی تعزیہ اور علم کے جلوسوں کے لائسینس داران اور ممبران امن کمیٹی سے ملاقات کی اور ان کی تجاویز پر روٹس کو مزید بہتر بنانے کا حکم دیا۔