Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ، ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے شہری شدید زخمی

مظفرگڑھ، ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے شہری شدید زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی 30 مئی2020ء) ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے شہری شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس زرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں فتح پور بڈانی کا رہائشی صابر خان بڈانی علی پور شہر سے اپنے گھر واقع فتح پور بڈانی جا رہا تھا کہ عل پور تھانہ سٹی کی حدود میں راستے میں 2 مسلح ڈاکوئوں نے روکا، نہ رکنے پرڈاکوئوں نے اس پر فائرنگ کردی جس سے شدید زخمی ہو گیا۔تھانہ سٹی علی پور کی پولیس نے موقع واردات پر پہنچ کر زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کردیا اور نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کر دی۔

Loading...
%d bloggers like this: