Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

مظفرگڑھ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 جنوری2020ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ملتان ریجن محسن رفیق نے ڈسٹرکٹ جیل کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے جیل کا تفصیلی معائنہ کیا، قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے قیدیوں کے کچن کا بھی معائنہ کیا اور قیدیوں کو دی جانے والے کھانے کے معیار کو چیک کیااور قیدیوں کو معیاری کھانا فراہم کرنے پر جیل انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے جیل میں تعمیرو مرمت کی سکیموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل عامر عمرقریشی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل راؤ ندیم اقبال سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
Loading...
%d bloggers like this: