مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 06 جولائی2019ء) ڈسٹرکٹ فٹبال آرگنائزیشن مظفرگڑھ کے زیر انتظام ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپئن شپ کا آغاز ہو گیا ہے۔ٹورنامنٹ کا پہلا میچ اکبر فٹبال کلب بصیرہ اور فٹبال کلب جتوئی کے درمیان ہوا جو اکبر فٹبال کلب بصیرہ نے 3۔5 سے جیت لیا میچ کے مہمان خصوصی سابق آئی جی بلوچستان محمد ایوب قریشی نے اچھا کھیل پیش کرنے پر دونوں ٹیموں کو مبارکباد دی اکبر فٹبال کلب کے صدر تنویر قریشی نے میچ جیتنے پر اپنی ٹیم کو مبارکباد اور شاباش دی جبکہ سٹیڈیم میں موجود تماشائی اس سنسنی خیز مقابلے سے لطف اندوز ہوئے۔