مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 فروری2020ء) مظفرگڑھ ڈیرہ غازی خان روڈ پر بصیرہ بائی پاس کے نزد علی والا روڈ پر تین نا معلوم ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار کو روک کر لوٹنے کی کوشش، موٹر سائیکل سوار کے مزاحمت کرنے پر ڈاکو ٹانگ پر گولی مار کر فرار ہو گئے۔ریسکیو زرائع کے مطابق 18 سالہ موٹر سائیکل سوار محمد یونس اپنے گھر جا رہا تھا کہ بصیرہ بائی پاس کے قریب علی والا روڈ پر 3 نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر اسے روک کر لوٹنے کی کوشش کی، محمد یونس کے مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں نے اسے ٹانگ پر گولی مار دی اور فرار ہو گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے جائے واردات پر پہنچ کر ڈکیتی کے دوران زخمی ہونے والے شخص کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی ہسپتال بصیرہ منتقل کر دیا۔
Prev Post