Home / News / مظفرگڑھ، پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،بھاری مقدار میں چرس برآمد، ملزم گرفتار

مظفرگڑھ، پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،بھاری مقدار میں چرس برآمد، ملزم گرفتار

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 10 اگست2019ء) پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 7 کلو گرام سے زائد چرس برآمد ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی جتوئی ملازم حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او جتوئی زاہد محمود لغاری ، طارق ملک نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 7 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر کے 2 نامی گرامی منشیات فروشوں نازک کھوکھر اور شاہد کھوکھر کو گرفتار کر لیا، دونوں بڑے منشیات فروشوں کی گرفتاری پر شہریوں کا خوشی کا اظہار، بڑے منشیات فروشوں کی گرفتاری سے علاقہ میں منشیات فروشی کا خاتمہ ہو گیا، گرفتار منشیات فروشوں کی نشاندہی پر مزید منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔

Loading...