Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ، پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، چار جواری گرفتار

مظفرگڑھ، پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، چار جواری گرفتار

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جنوری2020ء) پولیس تھانہ سیت پور کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ،4جواری گرفتار کرلیے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سیت پور ملک محمد شریف ملانہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ تھانہ سیت پو رکے علاقہ موضع گھری میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا جہاں جواری حضور بخش،اللہ ڈتہ،بشیر اوررمضان جوا کھیل رہے تھے،پولیس نے تمام جواریوں کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہوئی رقم،موبائل فونز اور تاش برآمدکرکے جواریوں کو حوالات میں بند کر دیا ۔ جواریوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔
Loading...
%d bloggers like this: