Home / News / مظفرگڑھ، پولیس کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار

مظفرگڑھ، پولیس کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 نومبر2019ء) ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور عبدالکریم خان کھوسہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش زوار کو گرفتار کر کے 1480 گرام چرس برامد کر لی۔تھانہ جتوئی کے ایس ایچ او تھانہ جتوئی زاہد محمود لغاری کا اے ایس آئی حضور بخش بھٹہ اور پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروش رفیق کے خلاف ایکشن، منشیات فروش کو گرفتار کر کے 130 گرام چرس برامد کر لی۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ الیاس احمد کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی، خطرناک ڈکیت گینگ کا رکن گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایچ او الیاس احمد نے ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملتان کے رہائشی خطرناک ڈکیت گینگ کے رکن مدثر کو گرفتار کر لیا، ملزم پر ڈکیتی و راہزنی کے تھانہ سول لائن مظفرگڑھ میں مقدمات درج ہیں۔

Loading...