مظفرگڑھ، پولیس کارروائی، 4ہزار گرام بھنگ برآمد

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 مئی2019ء) ایس ایچ او تھانہ سیت پور جام سجاد حیدر کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، ڈی ایس پی علی پورآصف رشید کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر اقبال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ علاقے کے بڑے منشیات فروش حاجی احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 4 ہزار گرام بھنگ برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔