مظفرگڑھ، پولیس کارروائی، 1 کلو 625 گرام چرس برآمد

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 03 اگست2019ء) مظفرگڑھ ضلع میں منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور عمران حمید ماہڑہ کی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش درویش نائچ گرفتار،اس کے قبضہ سے 1 کلو 625 گرام چرس برآمد، امتناع منشیات ایکٹ کے تحتقدمہ درج کر کے حوالات منتقل کردیا گیا۔