مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 اکتوبر2019ء) ایس ایچ او رنگپور عدنان شہزاد قریشی نے کارروائی کرتے ہوئے ولائتی شراب کی بڑی کھیپ پکڑلی جبکہ ایس ایچ او رنگپور عدنان شہزاد نے بین الصوبائی شراب فروش گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق بین الصوبائی شراب فروش گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی ولائتی شراب کی بڑی کھیپ بھی برآمد کی گئی ہے۔ جس میں 348 ولائتی شراب کی بوتلیں برآمد کرکے کار کو بھی قبضہ میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا گیا۔