Home / News / مظفرگڑھ، پولیس وردی میں ملبوس افراد کا آئل ٹینکر لوٹنے کا معاملہ

مظفرگڑھ، پولیس وردی میں ملبوس افراد کا آئل ٹینکر لوٹنے کا معاملہ

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 14 اکتوبر2020ء) وردی میں ملبوس افراد کا آئل ٹینکر لوٹنے کا معاملہ،سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ضمانت خارج،فیصلے سے پہلے ہی عدالت سے فرار ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز مظفرگڑھ کی عدالت میںپولیس وردی میں ملبوس افراد کی جانب سے آئل ٹینکر لوٹنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہوگئی لیکن وہ فیصلہ آنے سے قبل ہی عدالت سے فرار ہوگئے۔اسی مقدمے میں ملوث دو پولیس اہلکاروں سمیت3 ملزمان گرفتار ہیں۔جمشید دستی اور دیگر کے خلاف آئل ٹینکر لوٹنے کا مقدمہ جنوری میں درج کیا گیا تھا۔

Loading...
%d bloggers like this: