Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ، پولیس نے آٹھ سال پرانے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا

مظفرگڑھ، پولیس نے آٹھ سال پرانے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 دسمبر2019ء) ڈی پی او ندیم عباس کی سنگین مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن میں بڑی کارروائی، مظفرگڑھ شہر کے وسط کمیٹی چوک میں سر عام 8 سال پہلے فائر کر کے قتل کرنے والے ملزم کو ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیل کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی بابر مظفرگڑھ میں رہائش پذیر تھا کہ ایک مرغی فروش مشتاق کی بیٹی کے ساتھ رشتہ طے ہو گیا جو کہ بعد میں لڑکی کے والد نے لڑکے کی بد چلنی پر اپنی بیٹی کا رشتہ دینے کا انکار کیا تو ملزم نے مشتاق کی دوکان پر جا کر فائرنگ کر کے اس کو قتل کر کے ڈیرہ اسماعیل خان، وانا اور قبائلی علاقے جات فرار ہو گیا۔ڈی پی او ندیم عباس ضلع میں چارج سنبھالتے ہی سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کا مکمل ڈیٹا مرتب کروا کر خود اس کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی ، اسی سلسلے میں ایس ایچ او سول لائن حسین علی شاہ نے ملزم بابر کو ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتارکر لیا اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیاڈی پی او مظفرگڑھ نے ایس ایچ او سول لائن اور پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔ دوسری کارروائی میں ملزم اشفاق بھٹہ کو گرفتار کیا گیا جس سے 1260 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا گیا۔ایک اور کارروائی میں مختلف مقدمات میں ملوث ملزم وسیم بلال سے 75000 روپے کی نقدی ریکوری کر کے مدعی کے حوالے کر دی اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کر کے مدعی کے حوالے کر دیا گیا۔

Loading...
%d bloggers like this: