Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ، پولیس فورس کے جوانوں کی فزیکل فٹنس کی چیکنگ کیلئے جنرل پریڈ کا اہتمام

مظفرگڑھ، پولیس فورس کے جوانوں کی فزیکل فٹنس کی چیکنگ کیلئے جنرل پریڈ کا اہتمام

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 26 اگست2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس لائن مظفرگڑھ میں ڈی پی او صادق علی ڈوگر کیطرف سے پولیس ملازمین کی فٹنس کی چیکنگ اور معیار بہتر بنانے کیلئے پریڈ گراؤنڈ میں جنرل پریڈ کا اہتمام کیا گیا جہاں پولیس کی تمام فارمیشنز ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس اور ٹریفک پولیس کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی، سلامی کے چبوترے پر ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے سلامی لی، ڈی ایس پی سٹی سرکل عظمت اللہ خان گورمانی بھی شریک تھے، ڈی پی او صادق علی ڈوگر نے پولیس لائن میس ہال میں پولیس جوانوں کے ساتھ ناشتہ بھی کیا اور جوانوں سے ان کے مسائل بھی پوچھے۔
ڈی پی او صادق علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ مظفرگڑھ پولیس کے جوانوں کی فٹس بہترین ہے اور آئندہ محرام الحرام کی سیکیورٹی ڈیوٹی کیلئے بھی بہترین تیاری میں ہے، امسال محرام الحرام میں تمام مکاتب فکر کے راہنماؤں کے ساتھ ملکر سیکیورٹی کے بہترین انتظام کیئے جائیں گے اور مظفرگڑھ کا ضلع امن کے لحاظ سے اب بھی مثالی ہوگا۔

Loading...